ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول کی بیمار ملازمین کے علاج کی ہدایت
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ریجن ایس پی میاں معظم علی کی ہدایت پر صحت کے مسائل کا شکار مختلف اضلاع کے افسروں و ملازمین کیساتھ ڈی او صاحبان کی موجودگی میں ریجنل دفتر میں میٹنگ کی گئی۔
ریجنل آفیسر نے تمام افسر وں و ملازمین کو فرداً فرداً سنا اور ان کی صحت کے مسائل دریافت کئے ۔ایس پی میاں معظم نے متعلقہ ڈی ایس پی صاحبان کو ہدایات جاری کیں کہ بیمار ملازمین کو علاج کیلئے فوری طور پر میڈیکل ڈاکٹ دیا جائے ، بہترین ہسپتالوں میں علاج کی سہولت کو یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments