تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ و انٹر سکولز کھیلوں کا آغاز
چیئرپرسن بورڈ ڈاکٹر اقصیٰ شبیر افتتاح کیا ،سرکاری و نجی کالجز کے طلبہ کی بھر پورشرکت
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام انٹر کالجیٹ و انٹر سکولز کھیلوں کے مقابلوں کا بورڈ کے گراؤنڈ میں آغاز ہو گیا ، افتتاح چیئرپرسن بورڈ، انجینئر ڈاکٹر اقصیٰ شبیر نے کیا۔تقریب میں پروفیسر امان اللہ، ڈائریکٹر ایجوکیشن (کالجز)، گوجرانوالہ ڈویژن بین الاقوامی کھلاڑی نوح دستگیر بٹ اور مس افرا، ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ، نزہت کلثوم شہزادی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی منڈی بہاؤالدین ،پروفیسر رشید احمد بھٹی سیکرٹری بورڈ، پروفیسر ندیم احمد کنٹرولر امتحانات نے شرکت کی۔تقریب کے دوران رسہ کشی (طلبہ و طالبات)، کراٹے ، 100 میٹر دوڑ اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اروپ، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن ، پنجاب کالجز سمیت دیگر نجی کالجز کے طلبہ نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ کنٹرولر ونگ اور سیکرٹری ونگ کے افسر وں و ملازمین نے بھی رسہ کشی کے مقابلے میں حصہ لیا۔ تقریب کے انتظامات ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ گوجرانوالہ عمر ریاض نے انجام د ئیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments