وزیر اعلیٰ یوتھ گیمز کیلئے گوجرانوالہ سے 33 ہزار نوجوان رجسٹرڈ

وزیر اعلیٰ یوتھ گیمز کیلئے گوجرانوالہ سے 33 ہزار نوجوان رجسٹرڈ

مدارس کے طلبہ کی کھیلوں میں شرکت اور رجسٹریشن کو مؤثر بنانے کیلئے اجلاس

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کے تحت گوجرانوالہ رجسٹریشن کے حوالے سے صوبے کے سرفہرست اضلاع میں شامل ہے جہاں اب تک مختلف کھیلوں میں شرکت کیلئے 33 ہزار طلبہ و نوجوان آن لائن رجسٹریشن کرا چکے ہیں ، مدارس کے طلبہ کی کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت اور رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹرز) شہریار حبیب کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علما کرام نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد مدارس کے طلبہ کو وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز میں شرکت کے مواقع سے آگاہ کرنا اور ان کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن یقینی بنانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنا تھا۔اجلاس کے دوران تحصیل سپورٹس آفیسر رانا فرمان کوثر نے محکمہ کھیل کی جانب سے شرکا کو یوتھ گیمز 2026 کے اغراض و مقاصد، مختلف کھیلوں میں شرکت کے مواقع اور آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ کھیل، مدارس کی انتظامیہ اور علمائے کرام باہمی تعاون سے رجسٹریشن مہم کو مزید وسعت دیں گے اور نوجوانوں کو مثبت، صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...