گجرات:انسداد بیگری مہم 16 بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا
گجرات(نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نورالعین کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انسداد بیگری مہم، 16 بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم جلالپور جٹاں کے اہم علاقوں میں انسداد بیگری مہم کے تحت کارروائی عمل میں لائی۔ کارروائی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ، محکمہ لیبر، ریسکیو 1122، گجرات پولیس اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسر وں نے حصہ لیا۔ ریسکیو بچوں کو مزید قانونی و فلاحی کارروائی کیلئے گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments