ڈسکہ:ٹریفک حادثے میں جاں بحق 2 بہنیں سپرد خاک
ڈسکہ(نامہ نگار )ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکرجاں بحق ہونے والی دو بہنوں کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ برج چیمہ کے عبدالمنان کی تین بیٹیاں 18سالہ حرم ،13سالہ منسا اور11سالہ منتہیٰ موٹر سائیکل پر گھر آرہی تھیں کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ٹکر مار دی ، منسا اور منتہی ٰموقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ تھانہ سٹی پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور مرتضیٰ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments