کوڑا جلانے پر 2فیکٹری مالکان ،دکانداروں کو جرمانے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اینٹی لٹرنگ سکواڈ نے شہر بھر میں صفائی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دیں ۔
کوڑا جلانے پر دو فیکٹری مالکان کو مجموعی طور پر 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ یہ کارروائیاں اگوکی روڈ اور میگ ٹاؤن کے علاقوں میں کی گئیں۔اینٹی لٹرنگ سکواڈ نے گندگی پھیلانے پر 11 دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو دو، دو ہزار روپے جرمانے کئے۔ جبکہ 55 دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments