جشن حضرت فریدؒ صابرؒ کی سالانہ تقریب 22اکتوبر کو ہوگی
حافظ آباد (نامہ نگار) جشن حضرت فریدؒ صابرؒ کی سالانہ تقریب 22 اکتوبر کو نماز عشا کے بعد جناح ہال حافظ آباد میں منعقد ہوگی۔
تقریب چیمبر آف کامرس کے بانی نائب صدر عبدالجبار رضا انصاری کی سرپرستی میں ہوگی، جس میں ملک کے معروف قوال شرافت علی اور ان کے ہمنوا قوالی پیش کریں گے ۔تقریب کے مہمانان خصوصی پیر سید قیصر علی شاہ سجادہ نشین دربار گجن شریف، پیر سید شہباز الحسن صابری سجادہ نشین چھاپانوالی شریف، سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مظفر علی شیخ ہوں گے ۔ اس موقع پر الحاج ناصر حبیب کی جانب سے قرعہ اندازی کے ذریعے شرکا کو عمرے کے دو ٹکٹ بھی دیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments