حضرت پیر سید عنایت شاہ ولی قادری گیلانیؒ کا عرس کل ہوگا
سمبڑیال (سٹی رپورٹر) حضرت پیر سید عنایت شاہ ولی قادری گیلانیؒ کا 48واں سالانہ عرس مبارک کل بروز سوموار تحصیل سمبڑیال میں آستانہ عالیہ ڈوڈھوال شریف میں منعقد ہوگا۔
عرس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈوڈھوال شریف حضرت صاحبزادہ پیر سید رؤف صابر گیلانی کریں گے ۔ محفل نعت و ختم شریف نماز ظہر کے بعد شروع ہوگی، جبکہ روحانی محفل سماع نماز عشاء کے بعد منعقد کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments