خیبر پختونخوا کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے :عمر فاروق ڈار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر فاروق ڈار نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ مسلسل امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے اور ساڑھے چار کروڑ ووٹروں کے مینڈیٹ کو نظرانداز کیا گیا ہے ۔
پوری پاکستانی قوم، بالخصوص نوجوان نسل، خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے خیبر پختونخوا کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے ۔ تحریک انصاف کے سٹی سیکرٹری اطلاعات و نشریات میاں شان علی قمر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمر فاروق ڈار نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی عمران خان کی رہائی کیلئے لانگ مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔ ، جبکہ صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کے فوراً بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی صدر جنید اکبر، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، وزرا، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے ان گرفتاریوں کی مذمت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments