راہوالی:ڈاکوئوں نے شہری سے نئی موٹر سائیکل چھین لی
راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )تھانہ کینٹ کے علاقہ میں تین رکنی ڈکیت گینگ سرگرم ، دوسرے روز بھی گن پوائنٹ پر شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔۔۔
بلے والا کا مدثر علی رات ساڑھے دس بجے اپلائیڈ فار موٹر سائیکل پر کوٹ شاہاں جارہا تھا کہ لمبانوالی سے تھوڑا آگے پہنچنے پر موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے روک کر موٹر سائیکل چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔ 3 رکنی ڈکیت گین جن کی عمریں 20-22 سال بتائی جاتی ہیں ایک روزقبل ٹھٹھہ داد سے علی حمزہ اعوان سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments