نیوزی لینڈ بھجوانے کی آڑ میں شہری کو لوٹنے والا انسانی سمگلر گرفتار

 نیوزی لینڈ بھجوانے کی آڑ میں شہری  کو لوٹنے والا انسانی سمگلر گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایف آئی اے سیالکوٹ سرکل نے نیوزی لینڈ بھجوانے کے نام پر شہری کو لوٹنے والا انسانی سمگلر گرفتار کر لیا۔

سیالکوٹ ایف آئی اے سیالکوٹ نے انسانی سمگلنگ کے ایک مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے عرفان زاہد سکنہ مکان نمبر 8 جی بلاک، اسٹیٹ لائف ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کینٹ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ شخص کو نیوزی لینڈ میں روزگار دلوانے کے نام پر ایک کروڑ 34 ہزار 700 روپے لئے تاہم بیرون ملک بھجوایا اور نہ ہی رقم واپس کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...