نوشہرہ :بینک سے نکلنے والی خاتون کو نوسر بازوں نے لوٹ لیا

 نوشہرہ :بینک سے نکلنے والی خاتون کو نوسر بازوں نے لوٹ لیا

بیگ چوری کے بہانے ماں بیٹے کو باتوں میں الجھا کر ملزم رقم اور فون لیکر رفو چکر

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )بینک سے رقم نکلوا کرنکلنے والی خاتون کو نوسر بازوں نے لوٹ لیا، ایک لاکھ روپے اور 45 ہزار روپے کا موبائل فون چوری ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ محلہ رڑوالہ کی رہائشی میمونہ بی بی تتلے عالی روڈ کے بینک سے ایک لاکھ روپے نکلوا کر باہر نکلی تو دو نامعلوم افراد نے شاپنگ بیگ گم ہونے کا بہانہ بنا کر باتوں میں الجھا لیا ایک ملزم خاتون کے بیٹے وقاص کو دوسری گلی میں لے گیا جبکہ دوسرا خاتون کا پرس لے کر فرار ہو گیا جس میں ایک لاکھ روپے ، شناختی کارڈ اور موبائل فون موجود تھا۔ تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے خاتون کی درخواست پر دو نامعلوم افراد کے خلاف فراڈ اور چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...