ہیڈ بمبانوالہ ‘مختلف واقعات میں 2نوجوان لا پتہ
ہیڈبمبانوالہ،ڈسکہ (نامہ نگار، نمائندہ دنیا ) مختلف واقعات میں دونوجوان لا پتہ ہوگئے۔شیرے دا کوٹ میں محمد جمیل کا 18سالہ بیٹاعلی حسن 6روز قبل بغیر بتائے گھر سے نکلا مگر واپس نہ آیا۔۔۔
تلاش کے با وجود کوئی سراغ نہ ملا ، کنڈن سیان میں محمد اسماعیل کا 16سالہ بیٹا جس کا ذہنی توازن درست نہیں 4روز قبل گھر سے نکلا مگر واپس نہیں آیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تلاش شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments