شہری کی شکایت پر الیکٹرک سکوٹی کی خراب بیٹریاں تبدیل

شہری کی شکایت پر الیکٹرک  سکوٹی کی خراب بیٹریاں تبدیل

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے صارف دوست ویژن کے تحت شہری کو بروقت انصاف مل گیا، اڑھائی لاکھ روپے کی الیکٹرک سکوٹی کی85 ہزار روپے کی6 خراب بیٹریاں نئی سے تبدیل کر دی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر کنزیومر کونسل گوجرانوالہ نے شہری عمران سلیم کی شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے اسے الیکٹرک سکوٹی کی بیٹریاں تبدیل کر ا کر ریلیف فراہم کر دیا۔ واضح رہے کہ وارنٹی کی مدت کے دوران ہی بیٹریاں پھول کر خراب ہو گئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...