موٹر سائیکلوں اور ٹرالی میں تصادم ‘2نوجوان جاں بحق

 موٹر سائیکلوں اور ٹرالی میں تصادم ‘2نوجوان جاں بحق

پنڈی لوہاراں کے قریب حادثہ ،رضوان اور گل محمد موقع پر چل بسے ،2 افراد زخمی

جلالپور جٹاں(نامہ نگار)دو موٹر سائیکلوں اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ،2 نوجوان جاں بحق،دو شدید زخمی ہوگئے ۔بتایا جاتا ہے کہ نواحی گاؤں پنڈی لوہاراں کے قریب2موٹر سائیکلوں اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں 36سالہ محمد رضوان سکنہ پنڈی لوہاراں،26سالہ گل محمد سکنہ گلی والا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور فرار ہو گیا ۔حادثہ تیز رفتاری اور ٹریکٹر ٹرالی کے لائٹس نہ ہونے کے با عث پیش آیا، اطلاع پر ریسکیو 1122اور پولیس تھانہ صدر جلالپور جٹاں موقع پر پر پہنچ گئے ۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ضلعی ہسپتال منتقل کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...