17فوڈ پوائنٹس کو جرمانے ،142کلو مضر صحت اشیا خورونوش تلف
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کے دوران 156 فوڈ آئوٹ لٹس / مقامات کی انسپکشن کی گئی، خلاف ورزیوں پر 17فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 3لاکھ 67ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔۔۔
جبکہ 3نمونے حاصل کئے گئے اور 142.5 کلوگرام ناقص غذائی اشیا تلف کر دی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران مٹھائی و بیکری، کنفیکشنری، ہوٹل اور فش شاپ سمیت مختلف کاروباری مراکز پر جرمانے عائد کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments