پو لیس اہلکاروں پرچاقو سے حملہ کرنیوالا مقابلے میں زخمی

 پو لیس اہلکاروں پرچاقو سے حملہ کرنیوالا مقابلے میں زخمی

موٹر سائیکل سواروں کو ناکے پر روکنے کی کوشش ، ساتھی کی گولی ذیشان کو جالگی

حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں کی حدود ہجن روڈ فیضانِ مدینہ کے قریب پولیس اور ملزموں کے درمیان پولیس مقابلہ میں ایک روز قبل دوپولیس ملازمین کو چاقو کے وارکرکے زخمی کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔ دوران گشت پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار 2 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس اہلکاروں نے زمین پر لیٹ کر جانیں بچائیں اور حق حفاظت خود اختیاری کے تحت اکادکا فائر کئے ۔فائرنگ رکنے کے بعد دوران سرچ ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں ملا جسے علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمی ملزم کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔گرفتار ملزم چوری اور منشیات سمگلنگ کے 11 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ،ملزم کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...