پیپلز پارٹی کے شہداکا لہو جمہوریت کی آبیاری کر رہا:ثمینہ فخر پگانوالہ
گجرات(سٹی رپورٹر)پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن، سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ثمینہ فخرپگانوالہ نے کہا ہے کہ کارساز کے شہدانے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے یہ ثابت کر دیا کہ۔۔۔
پیپلز پارٹی کے جیالے ملک میں آمریت، ظلم اور دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں ، شہداکا لہو آج بھی جمہوریت کی آبیاری کر رہا ہے اور ان کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ثمینہ فخرپگانوالہ نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کارکن آئین، قانون کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد ماند نہیں پڑنے دیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments