تتلے عالی:سرکاری سکول اور ہسپتال صاف پانی سے محروم

تتلے عالی:سرکاری سکول اور ہسپتال صاف پانی سے محروم

بوائر وگرلز سکول میں2200کے قریب طلبہ زیر تعلیم،فلٹریشن پلانٹ موجود نہیں

تتلے عالی(نامہ نگار )سرکاری سکول،ہسپتال، تھانہ ودیگر دفاتر پینے کے صاف پانی و نکاسی آب جیسی سہولتوں سے محروم ہیں۔ تتلے عالی میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فار بوائر وگرلز میں2200کے قریب طلبا طالبات زیر تعلیم ہیں،اساتذہ ودیگر ملازمین بھی ڈیوٹی کر رہے ہیں جبکہ جبکہ بنیادی ہیلتھ یونٹ جس میں سینکڑوں مریض روزانہ علاج معالجہ کیلئے آتے ہیں لیکن ان مقامات پر پینے کے پانی کیلئے کوئی فلٹریشن پلانٹ لگایاگیا ہے اور نہ ہی نکاسی آب کا کوئی بندو بست ہے ،یہی صورتحال تتلے عالی پولیس سٹیشن ،جانوروں کا ہسپتال،ملت سپورٹس کمپلیکس ،گیپکو دفاترکی بتائی جاتی ہے ۔سکولوں،ہسپتال ودیگر سرکاری اداروں میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی اور نکاسی آب کیلئے حکام بالا کو متعدد بار آگاہ کیا گیا لیکن ان پر عمل درآمد نہ ہونے سے مکینوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔اہل علاقہ نے اصلا ح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...