بھکاری مافیا کی سرگرمیاں شہریوں کیلئے با عث تشویش
لالہ موسیٰ شہر کے بازاروں ، چوراہوں اور تھانوں کے سامنے بھکاری مو جود
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )شہر میں بھیک مانگنے کے رجحان میں اضافے کے باعث مبینہ بھکاری مافیا کی سرگرمیاں شہریوں کیلئے تشویش کا باعث بننے لگیں،شہر کے بازاروں، اہم چوکوں، چوراہوں اور مختلف تھانوں کے سامنے مردوں اور خواتین بھکاریوں کے بعد خواجہ سرا بھی بڑی تعداد میں سرعام بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں جس سے شہری حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔شہریوں کے مطابق شہر کے اہم تجارتی مراکز، مصروف شاہراہوں اور چوراہوں پر بھیک مانگنے والوں کی موجودگی روزمرہ کا معمول بنتی جا رہی ہے بعض مقامات پر بھکاری شہریوں، دکانداروں اور راہ گیروں سے مسلسل رقم طلب کرتے نظر آتے ہیں جبکہ ٹریفک کے رش والے مقامات پر بھیک مانگنے سے آمدورفت بھی متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ مستحق اور ضرورت مند افراد کی مدد کرنا معاشرتی ذمہ داری ہے تاہم اگر بھیک مانگنے کے نام پر منظم گروہ سرگرم ہیں تو ان کی نشاندہی اور قانونی کارروائی ضروری ہے ، اس سلسلے میں کسی فرد کے بارے میں محض حلیے یا ظاہری شناخت کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کے بجائے شواہد کی روشنی میں کارروائی ہونی چاہیے ،شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ لالہ موسیٰ میں بھیک مانگنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کا نوٹس لیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments