نوشہرہ :اراضی ریکارڈ سنٹر میں بدانتظامی ، سائلین پر یشان

نوشہرہ :اراضی ریکارڈ سنٹر میں بدانتظامی ، سائلین پر یشان

انچارج 5 روز سے دفتر نہیں آرہے ، چکرلگا کر تنگ آچکے ہیں :لیگی رہنما راجہ آزاد

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اراضی ریکارڈ سنٹر میں بدانتظامی کے با عث سائلین پریشان ہوگئے ۔ اراضی ریکارڈ سنٹر میں انچارج کی مسلسل غیر حاضری اور عملے کی عدم تربیت کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث دور دراز دیہات سے آنے والے سائلین کئی کئی روز چکر لگانے کے باوجود کام مکمل کرائے بغیر واپس جانے پر مجبور ہیں شہریوں نے شکایت کی ہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کے انچارج 5روز سے دفتر نہیں آ رہے جس کے باعث معمولی نوعیت کے کاموں کے لئے بھی شہریوں کو طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔

لیگی رہنما راجہ آزاد کے مطابق وہ ذاتی طور پر پانچ روز سے اپنے کام کے سلسلے میں سنٹر کے چکر لگا رہے ہیں تاہم جمعہ سے پیر تک انچارج کو دفتر میں موجود نہیں پایا ،پانچ روز انتظار کے بعد اسے درخواست لکھوا کر لانے کا کہا گیا لیکن درخواست پیش کرنے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹر نوشہرہ ورکاں میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جائے، انچارج کی حاضری یقینی بنائی جائے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...