اے ڈی سی آر اور اے ڈی سی سوشل سروسز کا صدر دفتر قانونگو کا دورہ
گجرات(نامہ نگار،سٹی رپورٹر)اے ڈی سی آر اور اے ڈی سی سوشل سروسز کا صدر دفتر قانونگو کا دورہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد ہارون اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فاروق اعظم نے صدر دفتر قانونگو کا دورہ کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ فاطمہ اکبر اور فہد حیدر اور دیگر متعلقہ عملہ بھی موجود تھا۔دورے کا مقصد ریونیو ریکارڈ کی دیکھ بھال، عوامی درخواستوں پر پیش رفت اور دفتری امور کا جائزہ لینا تھا۔ افسر وں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور عملے سے روزمرہ کام، زیر التوا معاملات اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments