نوجوان جدید ٹیکنالوجی اور فنی مہارتیں سیکھیں:ڈاکٹر طارق
باصلاحیت نوجوان ملازمت ڈھونڈنے کے بجائے روزگار دینے والے بن سکتے ہیں
گجرات(سٹی رپورٹر )جماعت اسلامی پنجاب کے ا میرڈاکٹرطارق سلیم نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم،ٹیکنالوجی اور فنی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لئے موجودہ دورمیں عصری و دینی تعلیم کے ساتھ ٹیکنالوجی اور ہنر پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ،نوجوان جدید ٹیکنالوجی اور فنی مہارتیں سیکھیں گے تو وہ محض ملازمت تلاش کرنے والے نہیں بلکہ دوسروں کو روزگار فراہم کرنے والے بن سکتے ہیں، دنیا تیزی سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طرف بڑھ رہی ہے ، اس لیے ہمارے نوجوانوں کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو نکھارنا ہوگا تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں موثر کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فانڈیشن اور جماعت اسلامی نے الخدمت بنوقابل پروگرام کے ذریعے ملک بھرمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مہارتوں اور فنی تعلیم کو فروغ دینے کا عزم کر رکھا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت طلبہ و طالبات اور نوجوانوں کو لاکھوں روپے مالیت کے جدید آئی ٹی کورسز مفت فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ مالی وسائل کی کمی کسی نوجوان کی تعلیم، ترقی اور کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments