نوشہرہ ورکاں :فیلڈ میں22فیصد سینیٹری ورکرز غیر حاضر

نوشہرہ ورکاں :فیلڈ میں22فیصد سینیٹری ورکرز غیر حاضر

صفائی کے نظام میں بہتری کیلئے عملے کی باقاعدہ حاضری لازمی :اسسٹنٹ کمشنر

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ستھرا پنجاب کے فیلڈ میں 22فیصد سینیٹری ورکرز غیر حاضر، اسسٹنٹ کمشنر نے نوٹس لے لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں احمد اقبال نے لاہور روڈ پر صفائی و ستھرائی کا جائزہ لیا جہاں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تعینات 27 سینیٹری ورکرز میں سے 6 غیر حاضر پائے گئے جبکہ 21 ورکرز ڈیوٹی پر موجود تھے اس طرح مجموعی عملے کے تقریباً 22 فیصد ورکرز غیر حاضر تھے اسسٹنٹ کمشنر نے سپروائزر کو عملے کی حاضری یقینی بنانے اور صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ اٹھانے کے بعد متعلقہ جگہوں پر چونا چھڑکا جائے تاکہ جراثیم کے خاتمے اور صفائی کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے انہوں نے واضح کیا کہ صفائی کے نظام میں بہتری کیلئے عملے کی باقاعدہ حاضری اور ڈیوٹی کی ادائیگی ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...