سیالکوٹ:سانحہ کار ساز کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا اجلاس ،شہدا کو خراج عقیدت پیش
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کا اجلاس سانحہ کار ساز کی یاد میں پیپلزپارٹی آفس سیالکوٹ میں ہوا۔۔۔
جس میں پی پی تحصیل و سٹی سیالکوٹ تحصیل سمبڑیال اور ذیلی ونگز اور ضلعی تنظیم کے عہدیدار وں نے شرکت کی۔ شہدا کو جمہوریت بحالی کی جدوجہد میں اپنی جانیں قربان کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اظہر دیال ضلعی صدر ،حاجی عارف تحصیل صدر ،بابر شاہین سٹی جنرل سیکرٹری ،مقصود بٹ، ڈاکٹر حمزہ اور دیگر عہدیداروں نے خطاب میں شہدا کی قربانیوں کو سراہا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments