ذہنی نشو ونما کیلئے کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا :فضل جیلانی

ذہنی نشو ونما کیلئے کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا :فضل جیلانی

کھیلیں مشکلات کا سامنا کرنے ،فیصلے کر نے کی صلاحیت پیدا کرتے ہیں

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ کھیلیں نوجوان نسل کی جسمانی صحت، ذہنی نشوونما اور کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت، محنت، خود اعتمادی، ٹیم ورک اور مقابلے کا مثبت جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کو صحت مند ماحول میسر آتا ہے اور وہ غیر ضروری سرگرمیوں سے دور رہ کر اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں۔

کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ نوجوانوں میں مشکلات کا سامنا کرنے ، فیصلے کرنے اور دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی صلاحیت بھی پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت، تعلیمی اداروں، سماجی تنظیموں اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کو نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔ تعلیمی اداروں اور محلوں کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے ، کھیل کے میدان آباد کیے جائیں اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ نوجوان ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...