جعلی حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا :ایس اے حمید

جعلی حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا :ایس اے حمید

حکمران جیبیں بھرنے میں مگن جبکہ عام آدمی بھوک سے خود کشیاں کر رہا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سابق مشیر چیئرمین وزیراعلیٰ ٹاسک فورس و سینئر نائب صدر انصاف لائرز فورم پنجاب ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فارم 47 کی پیداوار جعلی حکومت نے پٹرول، بجلی اور گیس کی آسمان کو چھوتی قیمتوں اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال کر دیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کی قوت خرید بالکل ختم کر دی ، رہی سہی کسر ایف بی آر، کسٹمز حکام اور پیرا فورس کے چھاپوں، روزانہ کے چالانز اور تاجروں کا جینا حرام کرنے والے ہتھکنڈوں نے پوری کر دی ،کرپشن اور لوٹ مار میں مصروف موجودہ حکمران اپنے بینک بیلنس اور جیبیں بھرنے میں مگن ہیں جبکہ عام آدمی بھوک اور افلاس کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکا ہے اور علما کرام سے اس بابت فتوے مانگ رہا ہے ۔ایس اے حمید نے زور دیا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں، تاجروں و دکانداروں پر مظالم اور ناجائز چالانز کا سلسلہ فوری بند کریں اور عوام کی شدید پریشانیوں و مشکلات میں کمی کیلئے عملی اور مؤثر اقدامات کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...