پاکستان کا بھوک متاثرہ ممالک میں شمار لمحہ فکریہ :ارحم ادریس
بڑھتی مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کردیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ارحم ادریس باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کا بھوک سے متاثرہ دس ممالک میں شمار ہونا حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، غربت اور بھوک کے بڑھتے ہوئے مسائل کی نشاندہی تشویش کا باعث ہے حکومت کو ان اعداد وشمار کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے غربت کے خاتمے اور عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کرنے چاہئیں۔بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر آٹا، چینی ،گھی، دال ،بجلی ،گیس ،پٹرول ،ادویات، سمیت اشیائے خوردنوش کی قیمتوں نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے بیروزگاری کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا جارہاہے ۔ ارحم ادریس باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کردیا عوام کی بڑی تعداد کے لئے گھر کا چولہا جلانا اور بچوں کو دو وقت کی روٹی فراہم کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے جبکہ مہنگائی کے باعث متعدد خاندان غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، ایسے حالات میں عام آدمی کی مشکلات کا ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ فیکٹریاں اور کارخانے بند ہونے ، مارکیٹیں سیل ہونے اور کاروبار ٹھپ ہونے سے لاکھوں نوجوان بے روگاری ہوچکے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments