شہریوں میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے اینٹی لٹرنگ مہم

شہریوں میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے اینٹی لٹرنگ مہم

تاجروں کو دکانوں کا کچرا سڑکوں اور عوامی مقامات پر پھینکنے سے گریز کی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)چیئرمین ستھرا پنجاب ایجنسی و ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عبدالرزاق ڈوگر کی ہدایات پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مؤثر بنانے اور شہریوں میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے اینٹی لٹرنگ آگاہی مہم جاری ہے ۔اس سلسلے میں قلعہ دیدار سنگھ میں دکانداروں کو آگاہی فراہم کی گئی اور ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی دکانوں کا کچرا سڑکوں اور عوامی مقامات پر پھینکنے سے گریز کریں اور کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ٹھکانے لگائیں۔

دکانداروں کو صفائی ستھرائی برقرار رکھنے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں کردار ادا کرنے کی تلقین بھی کی گئی۔ دوسری جانب فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر نے دورانِ معائنہ ایک رکشہ ڈرائیور کو غیر قانونی طور پر کچرا پھینکتے ہوئے پایا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے روک لیا گیا اور غیر قانونی ڈمپنگ کے خلاف سخت وارننگ جاری کی گئی۔ پھینکا گیا کچرا دوبارہ رکشے میں لوڈ کروایا گیا اور ڈرائیور کو ہدایت کی گئی کہ وہ اسے مقررہ ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کرے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...