گوجرانوالہ چیمبر کے وفد کی ریجنل پولیس آفیسر سے ملاقات

گوجرانوالہ چیمبر کے وفد کی ریجنل پولیس آفیسر سے ملاقات

تاجروں کے تحفظ اور محفوظ کاروباری ماحول کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اعلیٰ سطح وفد نے ریجنل پولیس آفیسر سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں کاروباری برادری کو درپیش مسائل، امن و امان کی مجموعی صورتحال، تاجروں کے تحفظ اور شہر میں محفوظ کاروباری ماحول کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد کی قیادت چیئرمین بزنس گروپ و سابق صدر جی سی سی آئی رانا ناصر محمود نے کی۔ وفد میں نو منتخب صدر چیمبر شیخ غلام حسین جج، سینئر نائب صدر ارشد مغل، نائب صدر رانا فرحان اصغر، سابق صدر میاں عمر سلیم، سابق چیئرمین جی ڈی اے شیخ عامر رحمن اور وقاص افضل مغل شامل تھے ۔ ملاقات کے دوران تاجروں اور صنعتکاروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے ، کاروباری مراکز میں امن و امان برقرار رکھنے اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ شرکا نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پرامن اور محفوظ ماحول ہی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور شہر کی معاشی ترقی کی بنیاد ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...