حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے : میاں سلیم

حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے : میاں سلیم

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کرنا وقت کی ضرورت

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں محمد سلیم نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے ، بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے او ر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے حکومت کی جانب سے عوامی فلاح وبہبود ،انفراسٹرکچر کی بہتری، سٹرکوں کی تعمیر ومرمت ،صحت وتعلیم کی سہولیات میں اضافے اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس کے مثبت اثرات بتدریج عوام تک پہنچ رہے ہیں عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل مسلم لیگ (ن)کی سیاست کا بنیادی محور ہے۔

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کرنا اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کیلئے اقدامات کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف عوام کو بہتر سہولیات میسر آتی ہیں بلکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے ، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں بھی مدد ملتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری، صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ایسے اہم اقدامات ہیں جن سے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...