حرمین شریفین کے تقدس پر مسلمان سمجھوتہ نہیں کر سکتا:تصور قادری
ڈسکہ(نامہ نگار)تحریک انصاف ڈسکہ کے رہنما و امیدوار حلقہ این اے 73 ڈسکہ تصور عباس قادری نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، اشیائے خوردونوش کی ہوشربا قیمتوں اور عام آدمی کی معاشی مشکلات پر گہری تشویش پائی جارہی ہے۔
آٹا، گھی،چینی جو ہر گھر کی بنیادی ضرورت اور زندہ رہنے کیلئے ناگزیر غذا ہے ، غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پر حملے پوری امت مسلمہ کیلئے باعث تشویش ہیں، حرمین شریفین کے تقدس اور زائرین کے تحفظ پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments