متنازعہ بیان پر اسما عیل گجر قوم سے معافی مانگیں :رہنما جماعت اسلامی

متنازعہ بیان پر اسما عیل گجر قوم سے  معافی مانگیں :رہنما جماعت اسلامی

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اسماعیل گجر اپنی متنازعہ تقریر (جو 8نومبر کو شیر پر مہر نہیں لگائے گا وہ مسلمان نہیں) پر قوم سے معافی مانگیں ورنہ جمعہ کے خطبات میں قرار داد مذمت پیش کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار پی پی 64سے جماعت اسلامی کے امیر فرقان عزیز بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 77 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں 16اکتوبر کو لدھیوالہ وڑائچ میں مسلم لیگ ن کے جلسہ میں اسماعیل گجر کے متنازعہ بیان پر قوم کی دل آزاری ہوئی ،وہ بیان پر معافی مانگیں ورنہ احتجاج کی کال بھی دی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...