پاکستان خطے میں امن کیلئے موثرکردار ادا کرے : ساجد نقوی
خاتم النبین کے ماننے والے بھائی بھائی،دشمن کی سازشوں سے خبردار رہنا ہوگا
منڈی بہاؤالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ خاتم النبین خاتم المرسلین کے ماننے والے آپس میں بھائی بھائی ہیں ،حالیہ کشیدگی کے خاتمے اور امت مسلمہ کو مضبوط کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری، امت مسلمہ کی فلاح، ترقی باہمی احترام، بھائی چارے اور اتحاد بین المسلمین میں مضمر ہے ،پاکستان ایک بار پھر باہمی تنازعات کے خاتمے خطے میں پائیدار قیام امن کیلئے موثر کردار ادا کر ے ، رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اور شیخ الازہر کے بیانات نہ صرف حوصلہ افزا بلکہ خطے کے امن معیشت استحکام اور ترقی کی جانب مثبت اقدامات کیلئے لازم ہیں ، دشمن کی سازشوں سے خبردار رہنا ہوگا۔ انہوں نے قرآن حکیم کے آفاقی پیغام کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہو کی جانب متوجہ کرتے ہوئے کہاکہ باہمی تنازعات حالیہ کشیدگی اور جنگی ماحول کے خاتمے کی ذمہ داری سب مسلم ریاستوں اور سنجیدہ شخصیات پر عائد ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ بار ایک بار پھر اسلامی جمہوری ایٹمی ریاست پاکستان کو اٹھانا چاہیے جس پر تمام فریقین نہ صرف اعتماد کرتے ہیں بلکہ پاکستان جاری تنازعات کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کرنے کی اہلیت رکھتاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments