بغیرنمبر گاڑیوں اور ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر کیخلاف جنرل ہولڈ اپ
مختلف مقامات پر ناکہ بندی ،300گاڑیوں کے چالان ،9لاکھ روپے کی ریکوری
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا بغیرنمبر گاڑیوں اور ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر کیخلاف جنرل ہولڈ اپ، ضلع بھر میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے 300سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے گئے ،موقع پر 9لاکھ روپے کی ریکوری بھی کی گئی ۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ثوبیہ مالک کی ہدایت پر ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر ز اور نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن نہ کرانے والوں کیخلاف ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کیا گیا۔ ایکسائز افسر و اہلکار وں نے جنرل بس سٹینڈ ،اروپ موڑ،علی پورچٹھہ بائی پاس،جی ٹی روڈ کنگنی والا ،عالم چوک،قلعہ دیدار سنگھ سمیت مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی۔
جنرل ہولڈ اپ کے دوران 1400گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جن میں 300گاڑیوں کے چالان کئے گئے ۔جن سے موقع پر ای پے منٹ کے ذریعے 9لاکھ روپے ٹوکن ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ رجسٹریشن نہ کر انے پر 20 سے زائد گاڑیوں کو بند کر دیا، اس کے علاوہ 12لاکھ روپے کے چالان کئے گئے جن کے کاغذات قبضہ میں لئے گئے ہیں جو چالان جمع کر انے کے بعد واپس کئے جا سکیں گے ۔ڈائر یکٹر ایکسائز ثوبیہ مالک کاکہنا ہے کہ نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن نہ کرانے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments