حافظ آباد:ٹریفک حادثات میں طابعلم جاں بحق ‘3 افرادزخمی

حافظ آباد:ٹریفک حادثات میں طابعلم جاں بحق ‘3 افرادزخمی

ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے تصادم میں اویس چل بسا ،زخمی میاں بیوی ہسپتال منتقل

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں دومختلف حادثات میں ایک طالبعلم جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ سرگودھا روڈ پر گاؤں کوٹ کاشی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں موٹر سائیکل پر سوار 2طالبعلم شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 نے دونوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا،بعد ازاں 14 سالہ اویس جاں بحق ہو گیا جبکہ 12سالہ شاہ زیب کو تشویشناک حالت کے پیشِ نظر لاہور ریفر کر دیا گیا۔ خانقاہ ڈوگراں روڈ تور فلنگ سٹیشن کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں کوٹ حسن خان کے رہائشی میاں بیوی 59 سالہ غلام عباس اور 45 سالہ کلثوم بی بی زخمی ہوگئے جنہیں ٹرامان سنٹر منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...