سیالکوٹ :حق گرلز ایلیمنٹری سکول میں طالبعلم پر مبینہ تشدد
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )حق گرلز ایلیمنٹری سکول میں طالبعلم پر مبینہ تشدد، محکمہ تعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔۔۔
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )حق گرلز ایلیمنٹری سکول میں طالبعلم پر مبینہ تشدد، محکمہ تعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق مہاراجہ روڈ سیالکوٹ پر واقع حق گرلز ایلیمنٹری سکول میں ٹیچر مس مقدس کی جانب سے بچوں کے ساتھ مبینہ طور پر تشدد کے حوالے سے تشویش سامنے آئی ہے ، مذکورہ ٹیچر پر بچوں کیساتھ مارپیٹ کرنے کے الزامات عائد کئے جا رہے ہیں جبکہ ایک بچے کی موجودہ حالت نے بھی معاملے پر سوالات اٹھا د ئیے ہیں۔ شہریوں نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سیالکوٹ کے حکام اور سکول انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کرائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments