نوشہرہ ورکاں :منشیات کے مقدمہ میں خاتون عدم ثبوت پر بری

 نوشہرہ ورکاں :منشیات کے مقدمہ  میں خاتون عدم ثبوت پر بری

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )منشیات کے مقدمہ میں خاتون کو عدم ثبوت پر بری کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ ورکاں چودھری شہزاد انور نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد خاتون کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم سنا دیا۔۔۔

تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے28دسمبر 2025کو موضع جاگووال کی رہائشی پروین بی بی کے خلاف 1560 گرام چرس رکھنے کے الزام میں دفعہ 9سی کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران استغاثہ عائد الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا جس پر عدالت نے دستیاب شواہد اور دلائل کا جائزہ لینے کے بعد ملزمہ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم سنا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...