نوشہرہ ورکاں :گریجوایٹ کالج کے طلبہ کی علمی و تقریری مقابلوں میں نمایاں کامیابی
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج کے طلبہ کی علمی و تقریری مقابلوں میں نمایاں کامیابی،بتایاگیا ہے کہ۔۔۔
گورنمنٹ گریجویٹ بوائز کالج نوشہرہ ورکاں کے طلبہ نے ڈویژنل اور ضلعی سطح کے علمی و تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں ۔کالج کے طالبعلم محمد اسد خان نے ڈویژنل سطح کے اردو مضمون نویسی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ضلعی سطح کے انگریزی تقریری مقابلے میں حسن افضل نے پہلی، اردو تقریری مقابلے میں حافظ احمد نے دوسری اور حذیفہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments