نوشہرہ ورکاں :لڑکی سے زیادتی کے 2ملزم گرفتار‘ ایک زخمی

 نوشہرہ ورکاں :لڑکی سے زیادتی کے 2ملزم گرفتار‘ ایک زخمی

خرم پہلے ہی زیر حراست ،زنیر بھٹی گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں زخمی ہو گیا واقعہ ایک ماہ قبل پیش آیا، ملزموں نے نا زیبا ویڈیو بھی بنائی ، صلح کیلئے دبائو ڈالا گیا

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمہ میں نامزد دونوں ملزم گرفتار، ایک فرار کی کوشش میں زخمی ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ مقامی پولیس نے موضع نٹھرکے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے کے مقدمہ میں نامزد دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا، تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقہ موضع نٹھرکے میں تقریباً ایک ماہ قبل لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ،ملزموں نے اپنے موبائل فون پر نازیبا ویڈیو بھی بنائی ،بااثر افراد وقوعہ کوچھپانے کی کوشش کرتے ہوئے لڑکی کے والد پر صلح کیلئے دباؤ ڈالتے رہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آئی اور 14اکتوبر کو مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں دو نامزد ملزموں کے خلاف درج کیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم خرم ہنجرا کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا جبکہ دوسراملزم زنیر بھٹی گزشتہ روزگرفتاری سے بچنے کی کوشش کے دوران زخمی ہو گیاجسے پولیس نے قابو کرکے ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کرتے ہوئے الگ مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس حکام کے مطابق شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...