سیالکوٹ :غیر قانونی سائیکل سٹینڈ کی آڑ میں جگا ٹیکس وصولی

سیالکوٹ :غیر قانونی سائیکل سٹینڈ کی آڑ میں جگا ٹیکس وصولی

نام نہاد ٹھیکیدار موٹر سائیکل کے فی چکر 30روپے لینے لگا ،متاثرین کا احتجاج

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)غیر قانونی سائیکل سٹینڈ کی آڑ میں ٹھیکیدار نے شہریوں سے جگا ٹیکس کی وصول شروع کر دی ، متاثرین سراپا احتجا ج بن گئے ۔ شہر کے وسط میں مجاہد روڈ، پیرس روڈ، خادم علی روڈ، شہاب پورہ روڈ، حاجی پورہ روڈ، ریلوے روڈ ، کمشنر روڈ میں ٹھیکیدارنے غیر قانونی طورپرسڑک پر قبضہ جما کرسائیکل سٹینڈ قائم کر رکھاہے جو دکانوں اور بنک آنیوالے شہریوں سے ان کے موٹر سائیکل کھڑاکر نے کی مد میں غیر قانونی طور پرٹیکس وصول کر رہاہے ۔واضح رہے کہ ٹھیکیدارمذکوردکانوں کے مالکان سمیت گاہکوں اور بنک میں آنیوالے شہریوں سے فی چکر30روپے پرچی وصول کر تاہے ۔ذرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی گوجرہ کی طرف سے مذکورہ جگہ کا کوئی ٹھیکہ وغیرہ نہیں ہوا مذکورہ ٹھیکیدارخود ہی جگا ٹیکس کی وصولی کر رہاہے ۔جوپوچھنے پرکارپوریشن کے افسر وں پر الزام عائد کر تاہے کہ ان کے حکم پر وہ ٹیکس وصول کر تاہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے فوری طور پرنوٹس لیتے ہو ئے اصلاح وحوال کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...