حافظ آباد:موٹر سائیکل ماں اور 2بیٹیاں ٹریفک حادثے میں زخمی

حافظ آباد:موٹر سائیکل ماں اور  2بیٹیاں ٹریفک حادثے میں زخمی

حافظ آباد (نمائندہ دنیا، نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ لکھیا سٹاپ کوٹ سرور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔۔۔

زخمیوں میں 22سالہ عدنان ،15سالہ حماد اور22 سالہ افضل شامل ہیں جنہیں ریسکیو 1122 نے ٹراما سنٹر حافظ آباد منتقل کر دیا ۔ علاوہ ازیں ٹاہلی گورائیہ سٹاپ پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹرسائیکل سوار3 خواتین ٹرک کو کراس کرتے گر گئیں، حادثے میں 40سالہ نوراں بی بی زوجہ بشیر احمد ، 16 سالہ بسمہ اور 20 سالہ لائبہ دختر بشیر احمد زخمی ہوئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...