انیل کمار نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس کا چارج سنبھال لیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)سینئر میڈیکل آفیسر انیل کمار نے علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔
چند روز قبل سابق ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن طارق کو پرنسپل خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج کی رپورٹ پر ناقص کارکردگی پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے صوبائی سیکرٹری ہیلتھ کی ڈسپوزل پر سیالکوٹ سے ٹرانسفر کر کے لاہور بھیج دیا تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments