حافظ آباد:شہری آبادی میں قائم جانوروں کے فارمز کیخلاف کارروائی ہوگی

حافظ آباد:شہری آبادی میں قائم جانوروں  کے فارمز کیخلاف کارروائی ہوگی

حافظ آباد (نمائندہ دنیا) ایس ڈی ای او پیرا حافظ آباد کی زیر نگرانی پیرا انفورسمنٹ اسکواڈ کے انچارج طاہر فاروق نے شہری آبادی میں قائم جانوروں کے فارمز کا معائنہ کیا۔

 انہوں نے بالخصوص گوجرانوالہ روڈ کے دونوں اطراف قائم فارمز کا دورہ کیا۔ان فارمز سے اٹھنے والی بدبو اور دیگر عوامل کے باعث اردگرد رہائش پذیر شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے ۔ اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست اور باضابطہ ریکوزیشن کی روشنی میں پیرا انفورسمنٹ اسکواڈ متعلقہ جانوروں کے فارمز کی شہری آبادی سے منتقلی کیلئے ضروری کارروائی کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...