ندیم اختر ملہی کا لیور سنٹر کیلئے ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان
گجرات (سٹی رپورٹر) چیئرمین ملہی گروپ آف کمپنیز اور ممتاز کاروباری شخصیت چودھری ندیم اختر ملہی نے لیور سنٹر کے لیے ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
چوہدری ندیم اختر ملہی گجرات کے بڑے فلاحی منصوبوں میں تعاون کے حوالے سے ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔ ان کی فلاحی خدمات کے باعث گجرات کی کمیونٹی انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جبکہ چودھری ندیم اختر ملہی نے کہا کہ بطور ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے جو پودا لگایا تھا، وہ آج نہ صرف تناور درخت بن چکا ہے بلکہ اس کی شاخیں بھی پھیلنا شروع ہو گئی ہیں۔ خیر کے کاموں میں اللہ تعالیٰ کی برکت شامل ہو جاتی ہے اور دوست احباب جوق در جوق ان میں شامل ہوتے جاتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments