کمشنر ، ڈی سی کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال اور گجرات چیمبر کا دورہ
مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت چیمبر آف کامرس میں پنجاب ای بزنس سہولت پورٹل قائم کیا جائے گا:کمشنر
گجرات (سٹی رپورٹر) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال اور چیمبر آف کامرس کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لیا۔ ہسپتال کے دورے کے دوران کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری کے ریکارڈ، مریضوں کے اندراج اور ادویات کی دستیابی سے متعلق ریکارڈ چیک کیا۔ کمشنر محمد علی نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی تصدیق کے لیے ہسپتال کے ریکارڈ میں درج دو مریضوں کو ٹیلی فون کیا اور ان سے علاج معالجے ، مفت ادویات اور ٹیسٹوں سمیت فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات، مفت ادویات اور ضروری ٹیسٹوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔بعد ازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے چیمبر آف کامرس میں صدر ملک مظہر اقبال اعوان اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ون ونڈو فسیلیٹیشن سینٹر میں مزید سہولیات کی فراہمی، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، صنعت و تجارت کو درپیش مسائل اور سرکاری و انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر محمد علی نے بتایا کہ چیمبر آف کامرس میں پنجاب ای بزنس سہولت پورٹل قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (پی ایل آر اے ) کے متعلقہ وسائل اور افسران کو چیمبر میں تعینات کرنے کی ہدایت بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments