نوشہرہ ورکاں:خطرناک جھولے بند، وال چاکنگ پر دکان سیل
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چاند کالونی میں نصب خطرناک جھولے بند کروا دیے ، جبکہ وال چاکنگ کرنے پر ایک دکان سیل اور مالک کو 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کے انفورسمنٹ اور انکروچمنٹ انسپکٹر عمران نذیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شہر بھر میں کی گئی وال چاکنگ بھی ختم کروا دی۔ اس دوران گجر نان شاپ کو وال چاکنگ کرنے پر سیل کیا گیا اور 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنا اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانا ان کی اولین ترجیحات ہیں۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments