سیالکوٹ15:روز سے موٹر خراب ،محلہ ڈپٹی باغ میں پانی کا بحران

سیالکوٹ15:روز سے موٹر خراب  ،محلہ ڈپٹی باغ میں پانی کا بحران

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)محلہ ڈپٹی باغ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا،

محلہ ڈپٹی باغ میں ٹیوب ویل کی موٹر گزشتہ 15 روز سے خراب ہونے کے باعث علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ، شہریوں کو روزمرہ ضروریات کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بارہا توجہ دلانے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔ شہریوں نے ایم ڈی واسا اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...