چڑھدا پنجاب سے سمن دیپ سنگھ کی آبائی گاؤں سید نگر آمد

 چڑھدا پنجاب سے سمن دیپ  سنگھ کی آبائی گاؤں سید نگر آمد

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر ) سرحدوں کے فاصلے مٹ گئے ، چڑھدا پنجاب سے چودھری سمن دیپ سنگھ بھنڈر کی آبائی گاؤں سید نگر آمد، جذباتی مناظر، خاندانی محبت اور اپنائیت کا اظہار کیا گیا۔

چڑھدا پنجاب (بھارت)سے تعلق رکھنے والے چودھری سمن دیپ سنگھ بھنڈر طویل عرصے بعد اپنے آبائی گاؤں سید نگر پہنچے ، جہاں آصف بشیر بھنڈر کے ڈیرے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پھولوں، محبت بھرے جذبات اور خوشگوار ملاقات نے ماحول کو یادگار بنا دیا۔ واضح رہے کہ سید نگر ان کا آبائی گاؤں ہے اور آصف بشیر بھنڈر کے ساتھ ان کے قریبی خاندانی تعلقات بھی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...