ضلع گجرات کی تمام یونین کونسلوں کے ناموں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا)محکمہ بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ حکومتِ پنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے سیکشن 10کی ذیلی دفعہ (3)کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع گجرات کی مقامی حکومتوں میں شامل تمام یونین کونسلوں کے ناموں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔
سیکرٹری بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد آصف بلال لودھی کے دستخطوں سے جاری ہونے والا یہ نوٹیفکیشن 6اکتوبر 2026کے غیر معمولی پنجاب گزٹ (ایکسٹرا آرڈینری) میں شائع کیا گیا ہے ، جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے ،میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کی 7 یونین کونسلوں کے نام یوسی 1سیدہ گول، یونین کونسل نمبر2چراغ پورہ،یونین کونسل نمبر3لال مسجد،یونین کونسل نمبر4 نظام پورہ، یونین کونسل5 ریلوے کالونی،یونین کونسل نمبر6کائرہ اوریونین کونسل نمبر7 ٹھیکریاں شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments